پیر صاحبؒ آف پیر سباق شریف

->->پیر صاحبؒ آف پیر سباق شریف

پیر صاحبؒ آف پیر سباق شریف

ہمارے اسلاف

مہمان : پیرزادہ منیب احمد

پیر صاحبؒ آف پیر سباق شریف شیخ المشائخ حضرت علامہ پیر محمد عبدالسلام صاحب المعروف حضرت پیر سباق باباجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ آپ کو چاروں سلاسل میں خلافت ملی۔ سلسلہ قادریہ شریف میں انضری حضرت صاحب کے خلیفہ مجاز تھے جوکہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے۔ سلسلہ چشتیہ نقشبندیہ اور سہروردیہ شریف میں حضرت شیخ الحافظ عبد العفور صاحب المعروف دریا باباجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت تھے اور خلافت ملی۔ آستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف تحصیل حضرو ضلع اٹک میں واقع ہے۔ پیر صاحب آف پیر سباق شریف کے والد محترم حضرت شیخ الحدیث علامہ محمد نور الحق باباجی صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ آپنے وقت کے بہت بڑے روحانی شخصیت اور محدث سمجھے جاتے تھے۔ آپکے درس و حلقات میں ملک بھر سے بلکہ افغانستان و ایران ، ثمر قند و بخارا کے طالبانِ علم و صوفیاء شامل ہوتے تھے۔ آپ کو سلسلہ قادریہ شریف میں بغداد شریف سے حضرت شیخ ابراہیم القادری الگیلانی البغدادی سے خلافت ملی تھی۔ ثمر قند سے پہلے پیر صاحب آف پیر سباق شریف کے آباؤ اجداد حجاز مقدس سے آئے تھے ثمر قند آکر آباد ہوئے تھے۔ حجاز مقدس میں آپکا نصبی شجرہ حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ سے ملتا ہے جس کی وجہ سے آباؤ اجداد کے بزرگان فاروقی لقب استعمال کرتے تھے۔

2020-09-27T00:30:34+05:00 September 8th, 2020|Vlog|